لکھنؤ،25؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو کے اپنی بیوی ڈمپل یادو کے لوک سبھا کا انتخاب لڑنے سے منع کرنے کے ساتھ ہی اب ان کے قنوج سیٹ سے لڑنے کی قیاس آرائی شروع ہو گئی ہے۔مسٹر یادو نے گزشتہ رات ایک پروگرام کے دوران اپنی بیوی ڈمپل یادو کے قنوج سے انتخابی مقابلہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔سیاست میں کنبہ پروری کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خاندان بحث کا موضوع ہے۔